الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

چھوٹے بچوں سے خدمت لینا

سوال

مصنف بہار شریعت نے لکھا ہے کہ معلمین کو نابالغ لڑکوں سے پانی بھروا کر استعمال کرنا جائز نہیں ہے۔

جواب

جن چھوٹے بچوں کو استاذ کے سپرد کیا جاتا ہے تو ان کی تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت بھی ہوتی ہے۔ اس لئے ان سے اس قسم کا کام لینا جن سے خدمت کا سلیقہ اور عادت ہو جائے اور اپنی بڑائی طبیعت میں نہ آئے درست ہے۔ حضرت رسول مقبول ﷺ سے بھی خدمت لینا ثابت ہے۔ حضرت انس کی عمر دس سال کی تھی جب ان کی والدہ نے خدمت اقدس میں لاکر پیش کر دیا تھا۔ یہ خدمت کیا کرتے تھے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو