سفیر مدرسہ کے ورثاء کو بطور امداد کچھ رقم دینا
سوال
زید ایک دینی درسگاہ میں سفیر کی حیثیت سے تھے۔ موصوف نہایت ہی مستعدی کے ساتھ کار سفارت (چندہ وغیرہ) انجام دیتے تھے۔ لیکن بقضائے الہی کچھ دنوں بیمار رہ کر اس دارِ فانی سے رحلت کر گئے۔ اراکین مدرسہ نے زید موصوف کے ورثہ کو ایام علالت کی تنخواہ کے علاوہ اس بات کا فیصلہ کیا کہ منجانب مدرسہ کچھ رقم ورثاء زید کو دیدی جائے۔ تا کہ ان لوگوں کو فی الوقت پریشانی سے دوچار ہونا نہ پڑے۔
جواب
مدرسہ کی رقم ملازم مدرسہ کی ملازمت ختم ہونے پر اس کے ورثاء کو بطور امداد دینے کا حق نہیں ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔