الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

مدرسہ میں اذان و جماعت

سوال

ایک مدرسہ اسلامیہ ہے جس کا نام سراج العلوم ہے مگر ولی میں۔ اہل سنت والجماعت کی تین مسجد ہیں۔ خلاصہ یہ ہے کہ مدرسہ مذکورہ میں اذان و جماعت کے ساتھ نماز ادا کی جاتی ہے۔ طلباء و مدرس نماز جماعت سے ادا کرتے ہیں کہ مساجد شہر سے کچھ فاصلہ پر ہیں۔ آپ سے استفتاء یہ ہے کہ مدرسہ مذکورہ میں اذان و جماعت ہو سکتی ہے یا کہ نہیں۔ یہاں آکر اہل محلہ بھی نماز ادا کرتے ہیں۔

جواب

اذان و جماعت کے لئے مسجد شرط نہیں ہے۔ مسجد کے علاوہ جنگل میں، مکان میں، اسٹیشن میں، مدرسہ میں سب جگہ میں درست ہے۔ لیکن مسجد کی فضیلت مسجد ہی میں پڑھنے سے حاصل ہوگی۔ مسجدوں کو بالکلیہ چھوڑ کر مستقلاً مدرسہ میں اذان و جماعت کرنا مناسب نہیں۔ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ کچھ آدمی مسجد میں چلے جائیں کچھ مدرسہ میں پڑھیں۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو