خلفائے اربعہ کے ایام ولادت کی تعطیل
سوال
فیض عام انٹر کالج میرٹھ میں حسب ذیل صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی یوم ولادت کی تعطیل ہونا طے پائی ہے۔ لہذا ان صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی یوم ولادت عربی مہینوں کی تاریخ اور عیسوی مہینوں کی تاریخ تحریر فرمادیں۔
جواب
خلفائے اربعہ رضی اللہ عنہم کی یوم ولادت کی عربی تاریخیں جو کہ عیسوی تاریخوں کے ساتھ متعین و موافق ہو مجھے نہیں ملیں۔ ان ایام میں تعطیل کرنا بھی کوئی شرعی حکم یا مصلحت نہیں، ورنہ اس امت کے اکابر کی تواریخ ولادت کا اگر تتبع کیا جائے اور ان ایام میں تعطیل کی جائے تو پھر سارا سال تعطیل ہی تعطیل میں گزرے گا تعلیم کا کوئی دن بھی نہیں ملے گا۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔