کیا دینی معلم کی تنخواہ پرائمری کے معلم سے کم ہونا باعث اہانت ہے؟
سوال
عربی فارسی کی تعلیم دورۂ حدیث تک ہوتی ہے، نیز اردو ہندی حساب کی تعلیم درجہ پنجم تک۔ تو حدیث وتفسیر کے اساتذہ کی تنخواہ خشک اور پرائمری درجات کے معلمین کی تنخواه مع خوراک و ناشتہ کے، اس تناسب سے کہ حدیث تفسیر کا درس دینے والے اساتذہ باعتبار پرائمری درجات کے معلمین کے کم تنخواہ پائیں کہ یہ علماء اور علم دین کی اہانت نہیں۔ اور کیا واقعہ پرائمری درجات کے معلم ہی فوقیت کے مستحق ہیں؟
جواب
اہل علم حضرات کو علوم دین کی خدمت محض اللہ کیلئے کرنی چاہئے تنخواہ کیلئے نہیں۔ جو کچھ ملے اس کو مالک حقیقی کا عطیہ تصور کرنا چاہئے، خدمت دین کا معاوضہ نہیں، انشاء اللہ اجر و ثواب بھی پورا ملے گا۔ حق تعالیٰ کی رضا بھی حاصل ہوگی اور دنیا میں بھی عزت حاصل ہوگی۔ اگر روپیہ اور تنخواہ کے لئے کام کریں تو پھر رخ دوسرا ہوگا۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔