طلبہ کی انجمن کا روپیہ دارالعلوم میں دینا
سوال
افریقی طلباء کی ایک انجمن ہے جس کا نام ” افریقاً مسلم اسٹوڈنیس یونین ہے۔ یہ وقتی طور پر معطل قرار دی گئی ہے۔ اس کا چندہ اکثر جنوبی افریقہ سے آتا تھا۔ ہم نے وہاں کے ایک رسالہ کے ذریعہ انجمن کے معطل ہونے کا عام اعلان کیا ہے۔ اور یہ بھی اعلان کیا کہ انجمن کا معمولی سامان ڈابھیل کے مدرسہ جامعہ اسلامیہ میں امانت رہے گا اور رقم دارالعلوم دیو بند میں بطور عطیہ دی جا رہی ہے۔ کیا اس صورت میں اس رقم کو دارالعلوم میں داخل کر سکتے ہیں۔
جواب
چندہ دینے والوں کو اگر یہ منظور ہے اور اس پر کوئی اعتراض نہیں تو ایسا کرنا شرعاً درست ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔