شیخ کے مہمانوں کا مدرسہ کے کلوخ استعمال کرنا
سوال
جو لوگ سہارنپور میں حضرت شیخ کے مہمان بنتے ہیں وہ رمضان میں قبلہ یا بعدۂ مدرسہ کے کلوخ بیت الخلاء وغیرہ استعمال کر سکتے ہیں یا نہیں؟
جواب
رمضان المبارک کے سلسلہ میں جو مہمان حضرت شیخ کی وجہ سے سہارنپور آتے ہیں وہ خود بھی براہ راست مدرسہ کی خدمت و اعانت بڑی مقدار میں کرتے ہیں اور کھانے بجلی وغیرہ کا وہاں کا پورا خرچ حضرت شیخ ادا کرتے ہیں جس میں ڈھیلے بھی داخل ہیں۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔