الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

ندی درمیان میں ہونیکی وجہ سے عید گاہ کو دوسری جگہ منتقل کرنا

سوال

ہماری عید گاہ اور قصبہ کے درمیان ایک ندی پڑتی ہے جسکی بناء پر عید گاہ جاتے ہوئے بہت سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے، حتی کہ بہت سے لوگ بغیر نماز کے رہ جاتے ہیں، اس صورت میں تمام اہل قصبہ نے رائے کر لی ہے کہ عید گاہ کو کسی اور جگہ منتقل کیا جائے تو سابقہ عید گاہ کا کیا ہوگا اور اس کو کس کام میں لایا جائے آپ کا جواب بھی شریعت کے مطابق ہو۔

جواب

اگر وہ عید گاہ وقف ہے اور ندی حائل ہو نیکی وجہ سے وہاں جا کر نماز پڑھنا دشوار ہے اور ندی کا پل بھی نہیں بنایا جا سکتا تو اس جگہ باغ لگا دیا جائے۔ اور دوسری جگہ عید گاہ بنا کر باغ کی آمدنی اس میں صرف کی جائے تا کہ اصل وقف بھی باقی رہے اور اسکی آمدنی بھی عید گاہ پر صرف ہو۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو