فروخت شدہ زمین پر عیدگاہ بنانا
سوال
اگر کسی نے وقت متعینہ کے لئے ایک زمین فروخت کی پھر جب وقت متعینہ واپسی کا آیا تو مشتری نے اسپر عید گاہ بنادی اور بائع بار بار تقاضا کرتا ہے کہ عید گاہ توڑ دی جائے، تو ایسا کرنا جائز ہے یا نہیں؟
جواب
ایسی بیع شرعاً رہن کے حکم میں ہے جس سے انتفاع نا جائز ہے، اسکا وقف کرنا اور عید گاہ وغیرہ بنا دینا بھی درست نہیں بلکہ مالک کو واپس کر دینا ضروری ہے: ومن شرائطه الملك وقت الوقف حتى لو غصب أرضًا فوقفها ثم ملكها لا يكون وقفا (مجمع الانهر ۱/۷۳۸)
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔