غیر مسلم کا مسجد کے لئے نذر ماننا اور پھر اس میں نماز پڑھنا
سوال
ایک بزرگ کے مزار پر جہاں سالانہ عرس ہوتا ہے، ایک بزرگ عبدالرحیم شاہ صاحب (مدفون در بنارس) نے ایک مسجد بنائی تھی، جو شہید ہوگئی، ایک ہندو تیلی نے منت مانی که اگر مراد پوری ہوگی تو مسجد بنواؤنگا، اور کنواں کھدواؤنگا، مراد پوری ہوگئی اس نے یہ دونوں کام کر دیئے، اس مسجد میں نماز پڑھنا کیسا ہے؟
جواب
جبکہ اس نے ثواب کی نیت سے خدا کو راضی کرنے کیلئے وہ مسجد بنوائی ہے، تو وہاں نماز درست ہے، اور اس کنویں کا پانی استعمال کرنا بھی درست ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔