مسجد کا چراغ گل کرنا اور ضرورت سے زائد چراغ جلانا
سوال
ان مثالوں کے متعلق کیا رائے ہے، ان میں کونسی مثال صحیح ہے کون غلط ہے، چراغ بڑھانا، چراغ گل کرنا، چراغ کو پھونک سے زائل کیا جائے، چراغ گل کرتے وقت بتی کو تیل میں ڈبودینا چاہئے، تیل کے افراط ہونے پر تین مرتبہ مسجد میں چراغ جلانا چاہئے، نماز پڑھنے کی حالت میں جیب سے رومال نکال کر ناک پوچھنے کی عادت کیسی ہے؟
جواب
چراغ بڑھانا، گل کرنا، بجھانا، تینوں طرح درست ہے، وقت ضرورت پھونک سے بھی گل کرنا درست ہے، بتی ڈبو کر گل کرنا بھی درست ہے، بلا ضرورت زیادہ جگہ چراغ جلانا درست نہیں ہے نماز پڑھنے کی حالت میں جیب سے رومال نکال کر اگر عمل کثیر کی حد تک پہنچ جائے تو مفسد نماز ہے ورنہ مکروہ ہے اس کی عادت کر لینا بہر حال مذموم وقبیح ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔