مسجد کی کتاب کو مکان پر رکھ کر مطالعہ کرنا
سوال
ایک امام مسجد نے ایسے محلہ میں امامت کرنا شروع کی کہ جس محلہ کے مسلمان امور غیر شرعی میں زیادہ مبتلا تھے امام کا دل غیر شرعی امور میں مسلمانوں کو دیکھ کر کڑھتا مگر مجبور تھا کہ ان کی اصلاح کیسے کی جائے، جب ان کو مسئلہ بتا تا تو لوگ ثبوت طلب کرتے، مگر امام صاحب کے پاس کوئی ایسی کتاب مستند نہیں تھی جو ان کو دکھا سکتے، امام صاحب نے چندہ جمع کر کے ایک قرآن مترجم حضرت شیخ الہند رحمۃ اللہ علیہ کا خرید لیا اور تفسیر حقانی بھی خریدی، امام صاحب مذکورہ کتابیں مکان میں رکھ کر مطالعہ کر کے لوگوں کو سناتے ہیں، ثبوت کیلئے ان کو…
جواب
چندہ دینے والوں کو اطلاع کر دے کہ میں نے آپ کے دیئے ہوئے پیسوں سے کتابیں خریدی ہیں، ان کو مکان پر رکھ کر مطالعہ کرتا ہوں، ان کو اعتراض نہ ہو تو بس کافی ہے، اگر ان لوگوں نے امام کو پیسے کا مالک بنادیا تھا تو پھر کسی قسم کا بھی اعتراض نہیں۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔