مسجد میں دینی کتابیں وغیرہ رکھنا
سوال
اپنی ساری دینی کتابیں اور کچھ غیر دینی مثلا جنتری وغیرہ مسجد کی الماری میں رکھتا ہوں بوجہ حفاظت، کیونکہ گھر میں ان کے رکھنے کے لئے جگہ نہیں ہے، اور کبھی کبھی ایک جوڑا کپڑا استعمال کیلئے اور ناشتہ کی چیز مثلاً گڑ، میٹھائی، دوا، صابن، تیل، سر میں لگانے کا کنگھا (میں امام ہوں) جواب دہی فرماویں؟
جواب
مسجد میں اپنا گھریلو سامان،صابن، گڑ، میٹھائی، کپڑے وغیرہ نہ رکھیں کہ یہ اعتراض کی چیز ہے، اگر مسجد میں حجرہ سہہ دری، وضو خانہ وغیرہ ہو تو وہاں رکھیں جہاں مستقل رات کو سوتے ہوں، ایسی کتابیں جن سے نمازی بھی فائدہ اٹھائیں مسجد میں رکھ لیں، تو حرج نہیں۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔