مسجد کی آمدنی سے افطار کرنا
سوال
جامع مسجد اور دیگر مساجد متعلقہ میں رمضان شریف میں اسی آمدنی (مسجد کی ملحقہ دوکانوں اور موقوفہ مکانات) سے نمازیوں کو افطار کرایا جاتا ہے، آیا یہ جائز ہے یا نا جائز ہے؟
جواب
جس پر جو دوکان وقف ہے اور واقف نے افطار کی اجازت دی ہے، اسکی آمدنی سے اسی مسجد میں افطار کیلئے صرف کرنے کی اجازت ہے، واقف کی اجازت نہ ہو تو درست نہیں، اگر واقف کے زمانہ سے دستور برابر چلا آرہا ہو تو بھی درست رہے گا۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔