وصیت اور خواب کہ سود کا پیسہ مسجد میں دیا جائے
سوال
جو مسجد بالکل ویران بے امام و بے مؤذن کے ہے، ایک حاجی صاحب جن کے پاس بیاج کے پیسے تھے انہوں نے ایک صاحب سے وعدہ کیا کہ میں مسجد کے جملہ تعمیری اخراجات کو پورا کر دوں گا، مگر چند دن کے بعد حاجی صاحب کا انتقال ہو گیا، اب وہ خواب میں اس شخص کے پاس آئے اور کہا کہ ہم کئی دن سے سخت عذاب میں مبتلا ہیں، لہذا میرے سود بیاج کے تمام کے تمام روپے میری بیوی سے لے کر مسجد میں لگا دو تا کہ میں اس دردناک عذاب سے چھٹکارا پالوں، اب وہ شخص حاجی صاحب کے ورثاء اور ان کی بیوی کے پاس گیا، انہوں نے کہا کہ اگر سود کا روپیہ مسجد میں لگ…
جواب
سود کا روپیہ مسجد میں لگانا جائز نہیں، مرنے والا اگر خواب میں آکر بتائے تب بھی جائز نہیں، جو وعدہ زندگی میں کیا تھا مرنے کے بعد ورثاء کے ذمہ اس کا پورا کرنا واجب نہیں، نہ ان کے ترکہ سے کسی کو زبردستی لینے کا حق ہے، ہاں میت کیلئے دعائے مغفرت کی جائے، قرآن پاک تلاوت کر کے نفل نماز پڑھ کر ثواب پہنچایا جائے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔