مسجد سے متصل اسکول بنانا
سوال
آج کل مسلمانوں میں اردو تعلیم کی شدید ضرورت کی بناء پر اسکول کھولے جا رہے ہیں ان میں معلموں اور معلمات کا تقرر ہوتا ہے مگر معلم کم اور معلمات زیادہ ہوتی ہیں، ان میں کافی بے تکلفی ہو جاتی ہے، پردہ کا لحاظ بھی ختم ہو جاتا ہے، تعلیم دینے اور گانے بجانے کی وجہ سے آواز کا پردہ بھی ختم ہو جاتا ہے۔ اس قسم کے اسکول عام طور پر مسجد سے متصل ہوتے ہیں۔ کیونکہ گورنمنٹ ان اسکولوں کے لئے جگہ نہیں دیتی۔ اس لئے ان عورتوں کی آواز نمازیوں کے کانوں میں بکری کی طرح گونجتی ہے اور نماز میں گڑ بڑ ہو جاتی ہے۔
جواب
سوال: اردو کی پاسداری وقت کی اہم ضرورت ہے مگر احکام شرع کی پابندی حسب نصوص خداوندی دائمی وابدی ہے۔ نماز کا احترام ہمیشہ لازم ہے۔ ترک پردہ اور نامحرم کے ساتھ اختلاط کے مفاسد اظہر من الشمس ہیں۔ وقف کو شرط واقف کے خلاف استعمال کرنے کا حق نہیں ہے مسجد کے قریب ایسا شور و شغب خواہ بچوں کے سبق یاد کرنے کا ہی ہو جس سے نماز میں خلل پیدا ہو درست نہیں۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔