الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

مصالح مسجد کے لئے دی گئی زمین کو فروخت کرنا

سوال

مسجد میں وقف شدہ زمین کو مسجد تعمیر کرنے کے لئے متولی یا دوسرے لوگوں کو فروخت کرنے کا حق حاصل ہے کہ نہیں؟ اگر لوگوں نے مسجد کے لئے زمینیں وقف کیں ان میں سے بعض انتقال کر چکے ہیں ان کے ورثاء موجود ہیں، بعض زندہ ہیں اور وقف کے وقت اس کی تفصیل نہ کی کہ یہ مسجد کے کس کام میں لگے گی، اسے بیچا جا سکتا ہے، یا نہیں؟ وغیرہ کچھ تصریح نہ کی تو اس حالت میں اب واقف کے ورثاء کی اجازت سے ان زمینوں کو فروخت کر کے مسجد کی تعمیر میں خرچ کیا جا سکتا ہے کہ نہیں؟

جواب

جو زمین وقف کر دی گئی ہے اس کو فروخت کرنے کا حق نہیں نہ متولی کو نہ واقف کو نہ واقف کے ورثاء کو، جو زمین مصالح مسجد کے لئے دی گئی اس کو تعمیر مسجد کیلئے متولی، واقف، واقف کے ورثاء اور اہل محلہ سب باہمی مشورہ سے فروخت کرنا چاہیں تو اس کی اجازت ہے۔ فاذاتم (الوقف)

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو