دیوار مسجد میں دوکان کی الماری بنانا
سوال
ایک مسجد لب سڑک ہے جس کا فرش قد آدم سے بھی دوفٹ زیادہ اونچا ہے، مسجد کی ایک چھوٹی سی دوکان ہے، اگر وسعت دینے کے لئے ایک چھوٹی سی الماری بنادی جائے جس میں سامان خیاطی رکھا جا سکے، یہ الماری فرش مسجد سے نیچے کی طرف ہو گی یہ جائز ہے یا نہیں؟
جواب
جو جگہ شرعاً مسجد ہوتی ہے وہ نیچے اوپر سب مسجد ہوتی ہے، دیوار مسجد میں اس طرح الماری بنانا کہ وہ فرش مسجد سے نیچے پڑتی ہو اور اسے کرایہ پر دینا، ذریعہ آمدنی بنانا شرعاً درست نہیں، خواہ وہ الماری خیاطی کے لئے ہو یا کسی اور سامان کے لئے ہو۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔