مسجد میں مکان یا حجرہ بنانا مسجد کی دیوار پر کڑی یا گاٹر رکھنا
سوال
صحن جامع مسجد جہاں ایک عرصہ سے نماز ہوتی چلی آرہی ہے، جس پر باقاعدہ صفوں کے نشان بنے ہوئے ہیں، کیا اس صحن کے کسی حصہ میں حجرہ بنایا جا سکتا ہے، یا نہیں، یا دوکانیں بنائی جاسکتی ہیں یا نہیں؟
جواب
جو مقام نماز کے لئے وقف کر دیا جائے، اور اس پر اذان و جماعت ہونے لگے یعنی وہ شرعی مسجد بن جائے تو اس کو کسی دوسرے کام میں مستقلاً لانا جائز نہیں لہذا نہ وہاں حجرہ بنایا جا سکتا ہے نہ دوکان ”شرط الواقف كنص الشارع، مسجد کی دیوار پرکسی حجرہ یا دوکان کی کڑی یا گاٹر رکھنا بھی جائز نہیں، اگر چہ وہ دوکان یا حجرہ مسجد ہی کے لئے ہو۔ کذا فی البحر۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔