کچھ راستہ مسجد میں لینا
سوال
مسجد کے پاس عام راستہ جو پچھم سے پورب کی طرف ہے، اس راستہ کا کچھ حصہ مسجد میں لینا چاہتے ہیں اگر سب کی اجازت نہ ہو اور کچھ کی اجازت ہو تو کیا حکم ہے؟
جواب
اگر راستہ بڑا ہے، کچھ حصہ مسجد میں لینے سے تنگی نہیں ہوگی، تو مشورہ کر کے بقدر ضرورت مسجد میں لے سکتے ہیں، شرعاً اجازت ہے، اس پر سب کو رضا مند ہونا چاہئے، اتنی جگہ نہ لیں کہ راستہ تنگ ہو جائے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔