الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

مسجد کی توسیع

سوال

تعمیر مسجد کے بارے میں مسجد کن کن وجوہات کی بنا پر باندھنی لازم ہوگی (۱) سو سال پرانی مسجد آبادی کے لحاظ سے بالکل تنگ ہو رہی ہے۔ (۲) پرانی مسجد کے چاروں طرف بڑھانے کی جگہ نہیں بلکہ دو جانب ہی بڑھا سکتے ہیں۔ (۳) مسجد عین پبلک راستے کے کنارہ پر واقع ہے جسکے سبب بعض دفعہ مسجد کے پائے کو بیل گاڑی کے پہیوں کی ٹھوکریں لگ جاتی ہیں، گاڑیوں کی وجہ سے مسجد میں دھول ہی دھول ہو جاتی ہے۔ (۴)

جواب

جب اللہ تعالیٰ کے فضل سے نمازی زیادہ ہیں اور مسجد میں نہیں سما سکتے تو مسجد کو بڑھا لیا جائے، جس طرف سے بھی جگہ ملے جگہ لیکر مسجد کو وسیع کر لیا جائے، اگر گنجائش نہ ہو تو حسب ضرورت مناسب موقع پر دوسری مسجد ہی تعمیر کر لی جائے، اس طرح کہ ایک مسجد کے امام کی آواز دوسری مسجد کے امام کی آواز سے نہ ٹکرائے اور خلل پیدا نہ ہو اور دونوں نئی پرانی مسجد میں حسن وخوبی سے آباد رہیں۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو