الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

دوسرے کا مکان مسجد کو دینے سے وہ مسجد کا نہیں ہو جاتا

سوال

میرے ایک عزیز کا مکان تھا جو پاکستان چلے گئے تھے، میں ہی اس کی دیکھ بھال کرتا تھا، بعد کو میں نے اس کو مسجد کو دیدیا، مکان بالکل خالی اور گرا ہوا ہے، اب مجھے اس کی ضرورت ہے، میں اس میں خود ہی رہنا چاہتا ہوں، مسجد والوں کو صرف زبانی ہی کہدیا تھا کہ میرے پاس کافی جگہ ہے تم ہی اس کو مسجد میں رکھ لینا،لکھا پڑھی کچھ نہیں تھی، اب جبکہ مجھے اس کی ضرورت ہے میں نے ان سے کہا تو وہ منع کرتے ہیں، میں یہ بھی چاہتا ہوں کہ مسجد کو کچھ پیسہ دیدوں، مگر وہ نہیں مانتے، اب آپ لکھیں کہ وہ میرا حق ہے یا نہیں؟

جواب

جبکہ آپ اس مکان کے مالک نہیں، بلکہ اس کی دیکھ بھال کے فقط ذمہ دار ہیں تو آپ کو یہ بھی حق نہیں کہ اس کو مسجد میں دیدیں یا کسی کے ہاتھ فروخت کر دیں، اپنے ذاتی پیسہ سے مسجد کی جس قدر خدمت واعانت کریں سب موجب اجر وثواب ہے، البتہ مالک مکان کی اجازت کے تحت آپ کو استعمال کرنے کا صرف حق ہے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو