سرکاری زمین میں مسجد بنانا
سوال
ہمارا مکان لب سڑک ہے اس کے سامنے ہمارا صحن ہے جو کہ گورنمنٹ کی زمین کہی جاتی ہے، اور نشاندہی کی وجہ سے گورنمنٹ کی زمین کہی جاتی ہے، اس زمین پر ہم نے مسجد کی بنیاد ڈالدی ہے، جو ابھی چبوترہ کی شکل میں ہے جس پر پنج وقتہ نماز با جماعت ہو رہی ہے، تو اس زمین کو مسجد بنانا کیسا ہے؟
جواب
جبکہ وہ زمین گورنمنٹ کی ملک ہے، اور اس کی حدود میں ہے تو مسجد بنانے کے لئے گورنمنٹ سے باقاعدہ اجازت حاصل کر لی جائے، بلا اجازت مسجد بنانے میں خطرہ واندیشہ ہے شرعاً بھی قانونا بھی۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔