الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

قدیم مسجد کو منہدم کرنا

سوال

ہمارے محلہ میں ایک قدیم مسجد منہدم کر دی گئی، اور دوسری مسجد اس کے پاس بنائی گئی جو عرصہ بیس سال سے آباد ہے، اور پہلی جگہ ویران غیر آباد ہے تو اس قدیم مسجد کو دوکانیں بنا کر کرایہ پر دینا اور اس کو جدید مسجد کے کام میں خرچ کرنا کیسا ہے؟

جواب

جب وہاں مسلمان موجود ہیں تو اس کو بھی آباد کریں، یہ طریقہ جائز نہیں تھا کہ اس کو منہدم کر دیں، تب دوسری جگہ مسجد بنائیں، ایسا کرنے والے گنہگار ہوئے، اب پرانی مسجد کی جگہ دوکانیں نہ بنائیں، بلکہ وہاں بھی اذان وجماعت شروع کر دیں۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو