پرانی مسجد کو گرا کر نئی مضبوط مسجد تعمیر کرنا
سوال
شہر کی جامع مسجد قدیم زمانہ کی ہے اور چھوٹی ہے اب اس کو از سرِ نو بنانے کا ارادہ ہے تا کہ مسجد بڑی ہو سکے، بعض حضرات کی رائے ہے کہ اس کو گرا نہیں سکتے صرف آس پاس سے بڑھا سکتے ہیں، بعض کہتے ہیں کہ اس کو شہید کر کے از سر نو بنایا جائے، اس پر شرعی حکم کیا ہے؟
جواب
پوری مسجد کی قدیم عمارت جبکہ وہ پختہ اور مضبوط ہو شہید نہ کریں، بلکہ موقع کے مناسب آگے پیچھے دائیں بائیں سے حسب صوابدید اس میں اضافہ کرلیں، لیکن اگر مسجد قدیم کے بانی اوراب جدید بنانے والے سب ایک ہی محلہ کے لوگ ہیں، تو ان کو حق ہے کہ تمام مسجد کو از سر نو تعمیر کرلیں،”مسجد مبنى ارادرجل ان ينقضه ويبنيه (ثانيا) احكم (من البناء الاول) ليس له ذلك لانه لا ولاية له (كذافى)
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔