مسجد غیر آباد ہو جائے تو اس پر وقف زمین کی آمدنی کا حکم
سوال
موضع بندہ کھیڑی میں مسجد کی زمین ۴۲ ر بیگہ ہے اب وہاں پر شرنارتھی آباد ہیں، مسجد غیر آباد ہے، اس کی زمین کی آمدنی کو متولی کھا رہے ہیں، اور یہ زمین مسجد کے نام وقف ہے، سوال یہ ہے کہ اس کی آمدنی کہاں خرچ کریں؟
جواب
اگر وہ زمین اس مسجد کے نام وقف کر دی تھی، تو مالکانہ قبضہ درست نہیں، اسکی آمدنی اس مسجد پر خرچ کریں، اگر وہاں خرچ کرنے کی جگہ نہیں تو دوسرے گاؤں میں جو مسجد ضرورت مند ہو وہاں پر خرچ کریں، کوئی اس کو اپنے خرچ میں نہ لائے، وہ کسی کی ملک نہیں۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔