الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

پرانی مسجد کونئی مسجد کی طرف منتقل کرنا

سوال

(۱) ایک محلہ میں لوگ پہلے سے جمعہ پڑھتے چلے آئے ہیں، اور یہ مسجد اس محلہ کے کنارہ پر واقع تھی اب لوگ دوسرے محلہ میں جمعہ پڑھنے لگے اور پہلی مسجد کو بالکل منہدم کر دیا، مگر وہاں پر عام راستہ نہیں بنایا بلکہ اس کے چاروں طرف احاطہ کر دیا، اب دریافت طلب امر یہ ہے کہ ان لوگوں کا اس جگہ سے دوسری جگہ مسجد منتقل کرنا کیسا ہے، جبکہ دوسرے کنارہ پر از سر نو مسجد بنائی گئی، اور پہلی مسجد کو بالکل منہدم کر دیا ہو۔ (۲)

جواب

ایک مسجد منہدم کر کے دوسری مسجد کی طرف منتقل کرنا جائز نہیں ہے البتہ اگر پہلی کہنہ اور غیر آباد ہو نیز اس کی حاجت نہ رہی ہو اور اندیشہ ہو کہ اس کا سامان ضائع ہو جائے گا تو دوسری مسجد کی طرف منتقل کرنا درست ہے۔ (کذا فی رد المحتار، ص ۵۷۵، ج ۳) (۲) جواب بھی نمبر ۱ سے معلوم ہو گیا۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو