مسجد کے پرانے سامان کا مصرف
سوال
ہمارے یہاں ایک پرانی مسجد ہے اس کو منہدم کر کے نئی مسجد بنانا چاہتے ہیں، اب اس پرانی مسجد کے سامان کی کوئی ضرورت نہیں، اور حفاظت کرنا بھی مشکل ہے، لہذا اس سامان کو بیچ سکتے ہیں یا نہیں؟ نیز اس سامان کو کسی مدرسہ یا میت رکھنے کی جگہ میں استعمال کر سکتے ہیں یا نہیں؟ واضح رہے کہ ہمارے یہاں میت رکھنے کیلئے مستقل گھر بنائے جاتے ہیں، نیز اس مسجد کے پتھروں کونئی مسجد کے احاطہ بنانے میں استعمال کر سکتے ہیں یا نہیں؟
جواب
اگر وہ مسجد اتنی پرانی ہو گئی کہ اس کے منہدم ہو جانے کا اندیشہ ہے اس لئے اس کو منہدم کر کے نئی مسجد بنانا چاہتے ہیں تو اس کا جو سامان نئی مسجد میں کارآمد ہو سکتا ہے، تو اس کو نئی مسجد میں لگا دیں، جو سامان وہاں نہیں لگ سکتا اس کو فروخت کر کے قیمت تعمیر مسجد میں خرچ کر دیں، یعنی اس قیمت کا سامان اس مسجد میں لگادیں، جو شخص اس سامان پتھر وغیرہ کو خرید لے اس کو حق ہے کہ اپنے مکان…
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔