بغیر صریح وقف کے اذان وجماعت کی اجازت سے بھی مسجد بن جاتی ہے
سوال
ایک آدمی نے زمین وقف نہیں کی اور جس میں ستر اسی برس ہوتے ہیں مسجد بن چکی ہے، تو اس مسجد میں نماز ہوگی یا نہیں؟ (۲) میں بھی اس مسجد کا نمازی ہوں، اس مسجد کا مینارہ بنایا جا رہا ہے، لیکن لوگ مجھ سے چندہ نہیں لیتے ہیں؟
جواب
(۱) اگر مالک زمین نے مسجد بنا کر اپنا قبضہ اٹھا لیا اور ہر ایک کو اجازت دیدی اور اذان ونماز شروع ہوگئی، تو اتنی بات سے وہ مسجد بن گئی، وہاں نماز وجماعت سب ٹھیک ہے۔ (۲) یہ تو ان سے ہی دریافت کرنے کی بات ہے کہ وہ آپ کا چندہ کیوں نہیں قبول کرتے ہیں۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔