الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

کیا بنیاد رکھنے سے مسجد کا حکم ہو جائیگا

سوال

مسجد کی پوری عمارت تعمیر ہونے کے بعد مسجد کہا جائیگا، یا صرف بنیاد کا پڑنا ہی کافی ہے، اگر بنیاد ہی کافی ہے تو ایسی مسجد میں جس کی صرف بنیاد ہی پڑی ہو وضو کرنا غسل کرنا، کھیتیاں کرنا، جانوروں کو چرانا، یا معماروں کا بیڑی سگریٹ پینا، چہل قدمی کرنا، ننگے بدن وہاں جانا سب ممنوع ہونا چاہئے؟

جواب

جس کی وہ زمین ہے اگر اس نے مسجد بنانے سے پہلے لوگوں کو وہاں اذان، نماز، جماعت کی اجازت دیدی اور یہ نیت کر لی کہ یہاں ہمیشہ اذان، نماز جماعت ہوا کرے گی، اور اس کو مسجد قرار دے دیا تو وہ شرعی مسجد بن گئی، اب جو چیز مسجد میں منع ہے، وہاں بھی منع ہے، مسجد کا پورا احترام لازم ہے، فتاوی عالمگیری، ص ۳۳۸ رج ۳۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو