مسجد کے لئے زمین دی اس میں تعمیر شروع ہوگئی اب وہی معطی شخص زمین واپس لے اور اس کی جگہ دوسری زمین دے تو کیا حکم ہے
سوال
زید نے اپنی مملوکہ زمین میں مسجد تعمیر کرنے کی اجازت دیدی تعمیر شروع ہوئی، مگر زید کے اعزہ واقارب نے زید کو مشورہ دیا کہ یہ زمین مت دو مناسب نہیں ہے یہ زید کو اچھا معلوم ہوا اور تعمیر کرنے والوں سے کہا کہ یہ زمین خالی کر دو، اس کے عوض دوسری جگہ لے لو لیکن تعمیر کرنے والوں کا کہنا ہے کہ زید اس کی قیمت وصول کرلے مگر یہ مذکورہ بالا زمین زید کے ایسے موقعہ پر واقع ہے کہ تعمیر کر نیوالے حضرات اس کو صحیح قیمت نہیں دے سکتے، ایسی صورت میں زید مذکورہ بالا زمین کا عوض دے کر واپس لے سکتا ہے یا نہیں؟
جواب
زید نے اپنی مملوکہ زمین میں مسجد بنانے کی اجازت دیدی اور اپنا مالکانہ قبضہ ہٹالیا اور مسجد کی تعمیر شروع بھی ہوگئی تو اب زید اس کو واپس نہیں لے سکتا، البتہ حق تولیت میں زید سب پر مقدم ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔