الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

مسجد ہونے کا حکم کب ہوگا

سوال

ایک عرصہ دراز سے ایک مقام لب سڑک سرکاری ایک پختہ چبوترہ مسجد ہے، اور وہ مسجد بھی مشہور ہے، مؤذن امام مقرر ہیں، اذان وجماعت با ضابطہ ہوتی ہے، ایک عرصہ ہوا کہ ایک حاکم وقت نے مجمع عام مسلمانان وہنود میں زبانی اس کے مسجد ہونے کو تسلیم کیا اور اس کے مسجد ہونے کا اعلان کیا، یہ مسجد ہو گی یا نہیں، اور اس کو مسجد قرار دینا صحیح ہے یا نہیں؟

جواب

اس چبوترہ کا مسجد مشہور ہونا اور امام وموذن مقرر ہونا، اذان وجماعت کا وہاں با ضابطہ ہونا نیز حاکم وقت کا مجمع عام مخالف وموافق میں اس کے مسجد ہونے کو تسلیم کرنا اور اس کا اعلان کرنا یہ امور ایسے ہیں کہ اس کے مسجد ہونے کے لئے شاہد عدل اور بہت کافی ہیں اگر وقف نامہ موجود نہ ہو یا وقف کا علم نہ ہو تب بھی اس کے مسجد ہونے میں کوئی خلل نہیں آتا، کیونکہ امور مذکورہ کا مسجد کے ساتھ…

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو