متولی کا اپنے آپ کو رجسٹری کرالینا
سوال
(۱) ایک مسجد کے متولی صاحب ایک عرصہ دراز سے بہ حسن وخوبی مسجد کا کام انجام دے رہے تھے، انہوں نے کسی وجوہات سے دوسرے شخص کو متولی بنادیا، جدید متولی صاحب نے مسجد کی جگہ میں دوکانیں وغیرہ بنا کر مسجد کی آمدنی میں اضافہ کیا، جدید متولی نے بغیر جماعت کو معلوم کرائے اپنے نام سرکاری طور سے رجسٹری کرالی کہ پانچ سال تک مجھے کوئی ہٹا نہیں سکتا، میں ہی مسلمانوں کا صدر اور متولی رہوں گا، متولی صاحب کا اس طرح رجسٹری کرانا شرعاً جائز ہے یا نہیں؟
جواب
(۱) قدیم متولی صاحب نے بغیر اہل الرائے کے مشورہ کے خود بخود ہی نئے آدمی کو متولی بنا دیا یہ غلطی کی، جس کی وجہ سے اب پریشانی ہو رہی ہے، معلوم ہوتا ہے، کہ مسجد سے متعلق کوئی کمیٹی بھی نہیں ہے، اب جبکہ جدید متولی صاحب نے اپنے نام رجسٹری کرالی ہے، کہ پانچ سال تک مجھے کوئی ہٹا نہیں سکتا تو قانونا ان کو پختگی حاصل ہو گی، ان کا اپنے حق میں اس طرح رجسٹری کرالینا اور اپنے صدر اور…
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔