مسجد پر متولی کا دعوی ملکیت
سوال
ایک مسجد ہے اس کے متولیان کہتے ہیں کہ اس مسجد میں کسی مسلمان کو دخل دینے کی ضرورت نہیں اور نہ ہی کوئی جانی مالی امداد کر سکتا ہے، کیونکہ یہ تو ہماری ملکیت اور جاگیر ہے اور یہ بات اس بناء پر پیدا ہوئی کہ مسجد کی عمارت بے حد بوسیدہ ہو چکی ہے تقریباً چھ سال سے سفیدی وغیرہ بھی نہیں ہوئی، مسلمانوں کی ایک جماعت جم غفیر نے چندہ کر دیا مسجد ہذا کو درست کرانے کے لئے اس پر ان تینوں متولیان نے یہ جواب دیا کہ اس مسجد میں کسی کو کوئی حق نہیں یہ مسجد ہماری ہے ہم نے اس مسجد میں چندہ سے کوئی کام بھی نہیں کرایا ہے یہ ہماری ملکیت…
جواب
مسجد صرف اللہ تعالیٰ کی ہوتی ہے، کسی اور کی جاگیر یا ملکیت نہیں ہوتی” ان المساجد لله، پس متولیان کا یہ کہنا بالکل غلط ہے جبکہ وہاں نماز وجماعت ہوتی ہے تو وہاں سب کو نماز پڑھنے کا حق ہے اور سب کی نماز وہاں درست ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔