متولی کا شرائط واقف کے خلاف عمل
سوال
چند مسلم واقفوں نے انجمن کو بذریعہ رجسٹری ایک قطعہ آراضی وفنڈ مذکورہ انجمن کو متولی قرار دے کر حوالہ کیا تا کہ اس پر ایک عمارت دینی مدرسہ چلانے کے لئے تعمیر ہو اور ساتھ میں چند شرائط رکھی گئیں۔ ا - متولی انجمن اس زمین پر ایک دو منزلہ کی عمارت تعمیر کرائے جس میں لڑکوں اور لڑکیوں کا مدرسہ ہو۔ ۲- اس زمین پر مدرسہ کی عمارت کے علاوہ کسی قسم کی دوکانیں ورہائشی مکانات یا کسی قسم کی عمارت تعمیر نہ ہو۔ ۳ - ایک منزل لڑکوں کے لئے دوسری منزل لڑکیوں کے لئے مخصوص ہو۔
جواب
متولی کو واقف کے شرائط کی پابندی لازم ہوتی ہے، جب تک وہ شرائط موافق شرع ہوں، اور وقف کے لئے نافع ہوں مضر نہ ہوں، جو متولی شرائط وقف کے خلاف کرے وہ تولیت سے علیحدگی کا مستحق ہوتا ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔