جو متولی وقف کو فروخت کرے وہ مستحق عزل ہے
سوال
کسی وقف کے متولی نے وقف کے ایک حصہ کو بیچ کر بقایا حصہ کی مرمت پر خرچ کر دیا ہے کیا متولی کا یہ فعل شرعاً جائز ہے کیا ایسا شخص متولی رہ سکتا ہے؟ اور قاضی شرع کی عدم موجودگی میں مسلمانان قصبہ کو ایسے متولی کے عزل کا حق حاصل ہے یا نہیں؟ بینوا وتوجروا۔
جواب
وقف کے کسی حصہ کی بیع جائز نہیں وقف کی آمدنی کرایہ وغیرہ سے مرمت کرنا درست ہے۔ اگر حاکم مسلم کے ذریعہ سے وقف میں نا جائز تصرف کرنے والے متولی کو علیحدہ کرنا دشوار ہو تو پھر قصبہ کے ارباب حل وعقد علیحدہ کر سکتے ہیں۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔