جو متولی وقف کی خدمت نہ کرے اس کو معزول کرنا
سوال
خادم مذکور محی الدین صاحب کو مزار شریف اور قبرستان کی خدمت کو صحیح طریقہ سے سرانجام نہ دینے اور اپنی خوشی سے بکس مذکور کی آمدنی کو اپنے کام میں خرچ کرنے کی وجہ سے مسلمانوں کی جماعت حل وعقد معزول کر سکتی ہے، یا نہیں؟
جواب
جب کہ خادم مذکور نے عام قبرستان کی خدمت وحفاظت کی ذمہ داری سے صاف انکار کر دیا تو وہ خود ہی معزول ہو گیا، البتہ مزار کی خدمت کا وہ مقررہ ذمہ دار ہے، وہ مزار اس کے بڑوں کا ہے، عوام کو یہ تو حق نہیں کہ اس کے بڑوں کے مزار کی خدمت سے معزول کر دیں، البتہ اگر وہ خدمت نہیں کرتا تو یہ حق ہے کہ جو معاوضہ خدمت دیتے تھے وہ دینا بند کر دیں۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔