الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

متولی مسجد اگر مسجد کا انتظام نہ کرے تو اس کی برطرفی

سوال

ایک مسجد ہے اس کے تین متولی ہیں، مسجد کی آمدنی سالانہ ایک ہزار روپیہ ہے، حضرات متولین کا خیال ہے کہ آمدنی کا سارا روپیہ کھالیں اور مسجد میں گھڑے لوٹے تک کا انتظام نہ کریں؟ ايضاً: (۲) مسجد ہی کی کچھ زمین ہے جبراً انہیں لوگوں نے قبضہ کر کے اس پر مکان بھی بنوا لیا ہے، یہ سب کیسا ہے؟ اگر ہم باہم مشورہ کر کے اسے وقف بورڈ کے حوالہ کردیں، اور حکومت ہی کے زیر اہتمام کوئی متولی ہو تو یہ کیسا ہے؟

جواب

ایسے متولیوں کو تولیت سے الگ کرنا واجب ہے، دیانت دار متبع شریعت با اثر چند حضرات کی کمیٹی بنالی جائے، اور موجودہ متولیوں کو برطرف کر کے وقف بورڈ کو اطلاع کر دی جائے، کہ فلاں تاریخ سے فلاں کمیٹی کے سپر دمسجد اور اس کی جائیداد کا انتظام کر دیا جائے، اور قانونی طور پر مسجد کی جائیداد اور آمدنی کو ان کے قبضہ سے نکال لیا جائے، اور آمدنی اور خرچ کا پورا حساب رکھا جائے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو