الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

وقف کے لئے منجز ہونا ضروری ہے

سوال

مرحوم الحاج اشرف علی صاحب کے وارثین ایک وقف نامہ میں لکھتے ہیں کہ غیر گرام میں ایک دینی مدرسہ قائم ہوا، اس کے چلانے کے لئے کوئی مستقل جائیداد وغیرہ نہ تھی بلکہ چندہ پر چلتا تھا، اس لئے میت نے اپنی جائیداد سے کچھ زمین وقف کرنی چاہی اور ہم وارثین کو بلا کر دلی خواہش ظاہر کی کہ اگر میری حیات یاوری نہ کرے تو مذکورہ چھ بیگہے زمین کاغذ کر کے دے دینا اور باقی زمین با قاعدہ وراثت آپس میں تقسیم کر لینا، ہم نے ان کی دلی خواہش پوری کرتے ہوے وقف نامہ لکھ کر زمین وقف کر دی۔

جواب

صحت وقف کے لئے اس کا منجز ہونا شرط ہے، وقف مضاف الی ما بعد الموت صحیح نہیں، البتہ وہ وصیت کے حکم میں ہوگا، جس کی تنفیذ ثلث ترکہ سے ہوگی: وشرطه شرط سائر التبرعات وان يكون منجزاً لا معلقًا الا بكائن ولا مضافاً ا هـ (در مختار)

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو