الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

گائے، بھینس میں عقیقہ

سوال

قربانی کے دنوں کے علاوہ بھینس یا گائے میں عقیقہ کر سکتے ہیں یا نہیں، مثلاً دولڑکوں اور تین لڑکیوں کی طرف سے ایک کڑا کر دیا جائے، یا ایک لڑکے کی طرف سے پورا کڑا کر دیا جائے، تب بھی سنت عقیقہ ادا ہوگی یا نہیں؟ اس میں کسی بچہ کا ساتواں دن پڑیگا کسی کا نہیں؟

جواب

ایک بھینس یا گائے میں دولڑکوں اور تین لڑکیوں کے عقیقہ کے حصے تجویز کر کے ذبح کرنا درست ہے، سالم گائے بھی ایک کی طرف سے کرنا درست ہے کہ اگر ساتواں دن گذر چکا ہے اور کوئی دن ہو جائے تب بھی درست ہے، ساتویں دن کی قید محض مستحب ہے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · اردو