عقیقہ کا سر قصاب کو اجرت میں دینا
سوال
عقیقہ میں ذبیحہ کا سر بعوض ذبح کرائی دینا کیسا ہے؟
جواب
قربانی میں ذبیحہ کا سر بعوض ذبح کرائی دینا درست نہیں، ہاں ایسے ہی دے سکتے ہیں، عقیقہ میں بھی بہتر یہی ہے کہ قربانی جیسا معاملہ کیا جائے، ”ولا يعطى اجرالجزار منها لانه كبيع الدر المختار على هامش رد المحتار ص ۳۲۱/ ج ۵ ولا يعطى اجر الجزار منها لقوله عليه السلام لعلى تصدق بجلالها وخطامها ولا تعط اجر الجزار - شامی ص ۳۲۱ ج ۵ /“۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔