دادیال میں یا نانہال میں عقیقہ
سوال
بچہ کا عقیقہ کرنا دادہال یعنی باپ دادا کے گھر جہاں بچہ پیدا ہوا ہو، اور عقیقہ کا بکرا ذبح کرنا ننہال یعنی لڑکے کے نانا کے وطن میں کیسا ہے، جبکہ عقیقہ کے اخراجات کا کفیل بچہ کا باپ ہو خواہ عقیقہ کہیں ہو یا جہاں بچہ موجود ہو وہیں عقیقہ کرنا چاہئے، یا بچہ اپنے والدین کے یہاں ہو اور عقیقہ بچہ کے نانا کے یہاں یا بچہ کے بھائی وباپ کے یہاں جو دوسرے وطن میں ہوں بکرا ذبح کرنا درست ہے اور شرعاً کوئی نقص تو نہیں کہ بچہ یہاں اور جانور غیر شہر میں ذبح ہو اور وہاں اس کے اعزہ موجود ہوں؟
جواب
جس جگہ بچہ ہو اسی جگہ افضل ہے تا کہ بال اتروانے اور ذبح کرنے کا وقت ایک ہی رہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔