قربانی کے گوشت کا صدقہ
سوال
جس کے گھر میں کھانیوالے زیادہ ہوں تو کیا اس کے ذمہ بھی قربانی کا ایک تہائی گوشت صدقہ کرنا ضروری ہے؟
جواب
ایک تہائی گوشت کا صدقہ کرنا لازم تو کسی کے ذمہ بھی نہیں صرف مستحب ہے، اگر تمام گوشت اپنے گھر رکھے اور کھائے تب بھی جائز ہے، البتہ اگر قربانی کی نذر مانی ہے تو اس کا تمام گوشت صدقہ کرنا ضروری ہے۔ عالمگیری ص۱۰۵/ج۴۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔