الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

میت کی طرف سے کی گئی قربانی کا گوشت

سوال

میت کی طرف سے جو قربانی کی جائے تو اس کا گوشت قربانی کرنیوالا خود بھی کھا سکتا ہے، یا کل کا صدقہ کرنا ضروری ہے؟

جواب

اگر میت نے وصیت کی تھی کہ میری طرف سے قربانی کی جائے تب تو اس کا تمام گوشت صدقہ کر دیا جائے، اگر وصیت نہیں کی تو قربانی کرنے والا خود بھی کھا سکتا ہے، بلکہ اس تمام گوشت کا مالک ہے، جس طرح اپنی قربانی کے گوشت کا مالک ہے! شامی، ج۵/ص۲۰۷، ۲۱۳۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو