الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

قربانی کا گوشت پکا کر دینا

سوال

عموماً قربانی کا گوشت خویش و اقارب، غرباء اور مساکین کے درمیان ہدیہ کر دیا جاتا ہے، اگر اضحیہ کا گوشت ہدیہ نہ کیا جائے، بلکہ پکا کر دیا جائے، تو شرعاً جائز ہے یا نہیں؟ ایسی دعوت کا قبول کرنا کیسا ہے؟ اگر کوئی شخص ایسی دعوت کو قبول نہ کرے، بلکہ ناجائز بتلائے، تو از روئے شرع تارک سنت ہے کہ نہیں؟

جواب

قربانی کا گوشت امیر غریب سب کو دینا درست ہے، عزیز واقارب کو بھی دیا جا سکتا ہے، پکا کر کھلانا اور دعوت کرنا بھی درست ہے، جو شخص ایسی دعوت کو ناجائز بتلائے اس سے دلیل طلب کی جائے، نذر کی قربانی کا گوشت صدقہ کرنا واجب ہے، اگرچہ پکا کر ہو وہ مالدار کو دینا درست نہیں۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو