شہر میں نماز سے پہلے قربانی
سوال
مذبح دھام پور میں، یہ دھام پور مستقل پنچایتی حیثیت سے ایک گاؤں کے حکم میں ہے، اس وجہ سے حسب اجازت شرع قربانی بعد نماز فجر ہوتی ہے، لیکن بڑی بھینس وغیرہ دھامپور کی طرف جاتی ہے، یہی مذبح ہے، پرانے دھامپور میں حکومت وقت کی اجازت نہیں وہاں پر بڑی قربانی کرنا قانوناً جرم ہے، لہذا تحریر فرمائیں کہ چونکہ مذبح دھامپور میں ہے تو پرانے دھامپور والے اپنی قربانی دھام پور میں لاکر بعد نماز فجر کر سکتے ہیں، یا نہیں؟
جواب
گاؤں والے (جہاں نماز عید درست نہیں) اگر اپنا جانور شہر میں (جہاں نماز عید ہوتی ہے) لا کر قربانی کریں تو ان کو نماز فجر کے بعد نماز عید سے پہلے قربانی کی اجازت نہیں ہے بلکہ بعد نماز عید قربانی کریں، جو قربانی ایسی جگہ نماز عید سے پہلے کر لی گئی ہے، اس کی قضا لازم ہوگی، جس کی صورت یہ ہے کہ قیمت صدقہ کر دیں۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔