جانور خرید کر چھ حصہ دار شریک کرنا
سوال
زید نے قربانی کے لئے ایسا جانور خریدا جس میں سات حصے ہو سکتے ہیں، اور اس کو صرف ایک حصہ قربانی کرنا ہے، تو کیا اب چھ آدمیوں کو اس میں شریک کر سکتا ہے، یعنی چھ حصے فروخت کر کے قیمت وصول کرلے اس سے قربانی ادا ہو جائے گی یا نہیں؟
جواب
ایسا کرنے سے بھی قربانی ادا ہو جائے گی لیکن بہتر یہ ہے کہ جانور خریدنے سے پہلے چھ شریک اور تلاش کرلے جب ساتوں شریک ہو جائیں تب جانور خریدے۔ مجمع الانہر ج ۲ ص ۵۱۸ /۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔