الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

قیمتی بکرا پالا پھر اس کے عوض گائے خرید کر قربانی کرنا

سوال

ایک شخص نے خصی کو قربانی کی نیت سے پالا جب وہ خوب فربہ ہو گیا کہ جس کی قیمت سے گائے خریدی جاسکے، تو اس نے خیال کیا کہ اس کی قیمت سے گائے خریدی جائے کہ سات آدمی شریک ہو سکیں گے، اور سات آدمیوں کی قربانی ہو جائے گی، کیا شرعا ایسا کرنا جائز ہے؟

جواب

اگر اپنے ذمہ اس کو نذر مان کر واجب نہیں کیا، تو محض قربانی کی نیت سے پالنے کی وجہ سے اس کی قربانی متعین طور پر واجب نہیں ہوئی بلکہ اس کا وہ مالک ہے، اس کیلئے جائز ہے کہ اسکو فروخت کر کے عمدہ بڑا جانور خرید لے جس میں سات آدمی شریک ہو کر اپنا واجب ادا کر سکیں۔ کذافی فتاوی الہندیہ۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو