کیا حرام مال ملک میں ہو تب بھی قربانی ہوگی
سوال
اگر کسی کی ملک میں ایام نحر میں اتنا مال آجائے کہ جس پر قربانی واجب ہوتی ہے، اگر چہ حرام ہی طریقے سے ہو تو کیا قربانی اس پر واجب ہوگی، کیا وظائف مالیہ میں حرام حلال دونوں کا یکساں حکم ہے؟
جواب
ایسے طریقہ پر مال آیا ہے کہ ملک ہی ثابت نہیں ہوتی، جیسے سرقہ تو اس پر قربانی واجب نہیں ہوگی، اگر ایسے طریقہ پر آیا ہے کہ ملک ثابت ہوتی ہے جیسے بیوع فاسدہ تو قربانی واجب ہو جائے گی۔ لان البیع الفاسد يفيد الملك وان كان يجب فسخها،
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔