ایک بکرے کی قربانی سب گھر کی طرف سے
سوال
قربانی کا جانور کس کے نام سے ذبح کیا جائے؟ کیا زندہ مردہ جس کے نام بھی ذبح کر دیا جائے اہل خانہ کے ذمہ سے اس کا وجوب ساقط ہو جائیگا، یا ہر سال گھر کا مالک اپنے نام سے کر دے؟ جو بھی ہو کتب حدیث کا حوالہ ضرور تحریر فرمائیں؟
جواب
جس کے ذمہ قربانی واجب ہے، پہلے وہ اپنی طرف سے قربانی کرے، اس کے بعد کسی حی یا میت کی طرف سے حسب توفیق کر دے، یہ سمجھنا کہ ایک بکرا قربانی کر دینے سے تمام اہل خانہ کا واجب ادا ہو جائیگا، درست نہیں۔ ”فتجب التضحیۃ علی حر مسلم مقیم موسر عن نفسہ لا عن طفلہ شاۃ او بدنۃ“ (در مختار)۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔